اقرأ باسم ربك الذي خلق

نکاح کے روز دلہن کا سفید رنگ کا جوڑا پہننا


en   ro   
شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ سے درج ذيل سوال كيا گيا:

سہاگ رات ميں عورت كے ليے سفيد رنگ كا لباس پہننے كا حكم كيا ہے، اگر يہ علم ہو جائے كہ يہ كفاركےساتھ مشابہت ہے؟

شيخ رحمہ اللہ كا جواب تھا:

"عورت كے ليے سفيد لباس ايك شرط كے ساتھ پہننا جائز ہے كہ وہ مردوں كے لباس كى طرح نہ سلا ہوا ہو، ليكن اس كا كفار كے ساتھ مشابہ ہونا تو اس وقت يہ مشابہت زائل ہو چكى ہے، كيونكہ جب بھى كوئى مسلمان عورت شادى كرنا چاہتى ہے تو وہ يہ سفيد لباس پہنتى ہے، اور حكم علت كے ساتھ چلتا ہے كہ اس كى علت موجود ہے يا ختم ہو چكى ہے، اس ليے اگر مشابہت ختم ہو گئى ہو اور وہ مسلمانوں اور كفار دونوں كے ليے شامل ہے تو اس كا حكم بھى ختم ہو گيا ہے، ليكن يہ كہ اگر وہ فى ذاتہ چيز حرام ہو، نہ كہ مشابہ ہونے كى وجہ سے، تو وہ چيز ہر حالت ميں حرام ہو گى-" اھـ

ديكھيں: مجموعۃ اسئلۃ تھم مراۃ (۹۲).

•٠•●●•٠•